14 ارب ڈالر کے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، احسن اقبال

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے تاہم 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیرسے متعلق اہم اقدامات کیے، 1ارب ڈالرکی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈنگ پر راضی کیا، ہماری حکومت نے 23 ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم پر مزید کام کرنا چاہیے، یہ ملک کے وسیع مفاد میں ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی رقم مختص کرنی ہوگی، ہم نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

لاہور: جس کو آپ نے شہ رگ کشمیر کہا تھا وہ کٹ گئی ہے، غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے