عاطف میاں کا استعفیٰ: مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول بھی مستعفی

ماہر معاشیات عاطف میاں کے استعفے کے معاملے پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول نے بھی احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا، ’آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے’۔ عمران رسول نے مزید کہا کہ ’کونسل چھوڑنے کے باوجود پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا‘۔

واضح رہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کے استعفے پر گزشتہ روز  مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ بھی احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔

حکومت کی جانب سے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس معاملے پر شدید تنقید اور احتجاج کے باعث حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

بعد ازاں ڈاکٹر عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے