جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

لاہور: جنوبی افریقا کے لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز آئندہ برس پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ رواں سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کیرئیر میں 20 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اور ان کا شمار موجود دور کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سپر لیگ اب دنیا کی بہترین ٹی 20 ٹورنامنٹ بن چکی ہے اور میں گزشتہ برسوں کے دوران پی ایس ایل کے میچوں سے کافی محظوظ ہوا ہوں۔’

اپنی بہترین بلے بازی اور فیلڈنگ سے کسی بھی صورتحال سے میچ کو نتیجہ پلٹنے کی صلاحیت رکھنے ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 2019 کے ڈرافٹس میں سب سے بڑی شمولیت ہوں گے۔

اپنے پیغام میں ڈی ویلیئرز نے پاکستانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے ڈی ویلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ‘ڈی ویلیئرز دور حاضر کے عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کی شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈی ویلیئرز کو پاکستان سپر لیگ میں سائن کرنے پر بہت پرجوش ہیں، ان کی شمولیت سے نوجوانوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا’۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے