پنجاب کابینہ کیلئے نئے وزراء کے نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ کے نئے وزراء کے نام سامنے آگئے ہیں،ذرائع کے مطابق سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم، سیدحسین جہانیاں گردیزی، اجمل چیمہ اور محمد اخلاق کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آشفہ ریاض اور شوکت لالیکا بھی پنجاب کابینہ میں شامل ہوں گے، جبکہ زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کو دوسرے مرحلے میں کابینہ میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں تین مشیر بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں 5معاون خصوصی بھی مقررکرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت رفاقت گیلانی، امیر محمد خان، خرم لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان اسپیشل اسسٹنٹ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

جن لوگوں نے مادر ملت کو غدار کہا تھا ان کو بھی پیغام دوں کہ مادر ملت زندہ باد

لاہور: جس کو آپ نے شہ رگ کشمیر کہا تھا وہ کٹ گئی ہے، غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے