جنرل راحیل شریف سے عامر خان کی ملاقات، خصوصی چیمپئن بیلٹ پیش کی

راولپنڈی: ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستان میں امن کے لیے پاک فوج کے سربراہ کو ان کے اقدامات کے اعتراف میں خصوصی چیمپئین بیلٹ سے نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی نژاد ورلڈ باکسنگ ویلٹرویٹ چیمپیئن عامر خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور ملک میں امن کے لیے ان کی جانب سے اٹھائے گئےا قدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران عامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر مارشیو سلیمان کی جانب سے بھجوایا گیا خصوصی چیمپیئن بیلٹ بھی پیش کیا جو کہ انہوں نے پاکستان میں امن کے لیے جنرل راحیل شریف کے کردار کے اعتراف میں بھجوایا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

تمام جعلی اکاؤنٹس, کے اندراج, اور بدعنوانی کے, خاتمے کی, راہ ہموار

تمام جعلی اکاؤنٹس کے اندراج اور بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار

اسلام آباد: وزیرمملک برائے ریونیو نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا بنیادی مقصد تمام غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے