میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر (ن) لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدارتی الیکشن میں جب ووٹ کاسٹ کرنے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ (ن) لیگ کہتی ہے زرداری صاحب نےاپوزیشن کوتوڑ دیا؟ اس پر آصف زرداری نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہاکہ اپوزیشن کو زرداری صاحب نےتوڑ دیا؟ یہ کیوں نہیں کہیں گے میاں صاحب کبھی اپوزیشن میں بیٹھے ہی نہیں۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا عمران خان کو امریکی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کرنی چاہیے؟ سابق صدر نے سر ہلاکر جواب دیا کہ جی ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے