(ن) لیگ کا صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے صدارتی انتخاب میں اعتزاز احسن کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہی (ن) لیگ کے امیدوار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جمعیت علما اسلام کے سربراہ اور صدارتی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں آصف زرداری نے فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب سے دست بردار ہونے کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد فضل الرحمان نے یہ پیغام (ن) لیگ کو پہنچایا جس پر (ن) لیگ کی قیادت نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جواب دیتے ہوئے اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کی کسی صورت حمایت نہیں کی جائے گی مولانا فضل الرحمان ہی مسلم لیگ اور اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہم اعتزاز احسن کی نامزدگی کسی صورت واپس نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ

لاہور: پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے