مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، مقامی ٹیچر جاں بحق، بیٹا زخمی

مستونگ: صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں مقامی ٹیچر زخمی جبکہ ان کا بیٹاز زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا مستونگ کے نواحی علاقے کنڈاوہ میں ہوا۔

واقعے میں ایک مقامی ٹیچر عبدالرؤف جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب عبدالرؤف اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ نے علاقے کامحاصرہ کرلیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

صوبے میں کرونا وائرس کی نئی لہر 25 اگست سے شروع ہوئی

کوئٹہ: بلوچستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے