امریکا دھمکیاں دے کر کام لینے کا عادی، 30 کروڑ ڈالرز روکنے کا عمل آخری حربہ ہے: جنرل (ر) اسلم بیگ

اسلام آباد: جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکادھمکیاں دے کرکام لینے کاعادی رہاہے،30 کروڑڈالرزروکنے کاعمل امریکاکاآخری حربہ ہے۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے دنیا نیوزسے خصوصی گفتگوکر تے ہو ئے کہا ہے کہ امریکادھمکیاں دے کرکام لینے کاعادی رہاہے،امریکی وزیرخارجہ کادورہ پاکستان اہم ہے، 30 کروڑڈالرزروکنے کاعمل امریکاکاآخری حربہ ہے، ایک طرف دھمکی دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ پاکستان آرہے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کادورہ منتخب حکومت کاامتحان ہے، امریکاکے سامنے جھکنے والے ذلت ورسوائی سے دوچارہوتے ہیں.

اسلم بیگ نے مزید کہا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کیاہے، منتخب حکومت کودباو¿میں لاناامریکاکے بس میں نہیں ہے، ہمیں ملکی مفادات کوترجیح دیناہوگی، امریکاکوافغانستان میں جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، امریکاکاغرورافغانستان میں خاک میں مل گیا ہے، امریکاکی رسوائی دنیابھرمیں جگ ہنسائی کاباعث بنی ہے،امریکاافغانستان میں اپنی جنگ ہارچکاہے،امریکااپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پرڈالناچاہتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے