ملک بھر میں شجرکاری مہم: وزیراعظم بھی پودا لگا کر مہم کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں آج ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا حصہ بن گئے۔ شجرکاری مہم کا عنوان "پلانٹ فار پاکستان ” رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جب کہ حکومت کا 5 سال میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔

حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو اُگانا ہے۔

شجرکاری مہم کے سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی پودا لگایا، شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت 12 محکمے شریک ہیں جب کہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچے بھی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔

فوٹو: بشکریہ پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ

دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔

کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔

ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پُرعزم ہیں۔

شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا

اسلام آباد:عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے