یمنی فورسز کا جیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی پر میزائل سے حملہ

صنعاء: یمنی فورسز نےجیزان کے ساحل پر سعودی عرب کی جنگی کشتی کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ عرب خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے شہریوں پر بمباری اور یمنی ماہی گیروں کی شہادت کے بدلے میں سعودی عرب کی جنگی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور غرق ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں کو جیزان کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمنی ماہی گيروں پر سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اب تک 222 یمنی ماہی گیروں کو شہید جبکہ 206 کو زخمی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

ولیم شیکسپیئر کی پہلی کتاب کو ریکارڈ قیمت میں نیلام کردیا گیا

امریکا: ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں لکھی گئی کتاب کو امریکی شہر نیویارک کے کرسٹیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے