لاہور میں 26 سالہ ماڈل کا پر اسرار قتل

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کےعلاقے میں ایک گھر سے 26 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماڈل گرل انعم تنولی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی جب کہ ماڈل گرل کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔  پولیس نے بتایا کہ ماڈل گرل نے فیشن ڈیزائنگ میں کورس کر رکھا تھا اور 2 ماہ قبل ہی اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے