فرحان سعید اور عروہ حسین کی برلن میں دوستی

پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی دوستی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں، یہ دونوں اداکار اب ایک ساتھ جرمنی کے شہر برلن میں موجود ہیں۔ لیکن آخر وہ وہاں کر کیا رہے ہیں؟یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں کھٹک رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عروہ اور ان کی بہن ماورا حسین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی دنوں سے اپنے یورپ کے سفر کی تصاویر شیئر کررہی ہیں جنھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ سب اکھٹے چھٹیاں منانے گئے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ عروہ اور فرحان ایک ساتھ برلن میں چپس برانڈ ‘لیز’ (Lays) کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے موجود ہیں۔واضح رہے کہ لیز چپس نے اپنی ایک مہم ’پاس اےاسمائل‘ passAsmile# کا آغاز کررکھا ہے اور حال ہی میں اپنا ایک نیا گانا بھی ریلیز کیا ہے۔
’ساتھیا‘ نامی اس گانے کو فرحان سعید نے خود گایا ہے جس میں عروہ حسین بھی شامل ہیں، اس گانے کا آغاز لیز چپس کی مہم سے کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’اڈاری‘ میں بھی کام کررہے ہیں جن کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا کو نفرتیں پھیلانے کے بجائے امن کا درس دینا چاہیے

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے