فواد خان اور دیپکا پڈوکون کی دوستی اور خفیہ چھٹیوں کا چرچا

 فلمی حلقوں اور مداحوں میں آج کل پاکستانی اداکار فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی دوستی اور خفیہ چھٹیوں کا چرچا ہے۔ لیکن فواد کان اور دیپکا پڈکون اس وقت کہا ہیں ان سوالات نے دونوں کے درمیان تعلقات کو نیا رخ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد اور دپیکا حال ہی میں بارسلونا میں چھٹیاں منانے گئے ۔میڈرڈ سپین میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے بعد مذکورہ جوڑی بالی ووڈ سے وقفہ لے کر بارسلونا روانہ ہو گئے۔ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی وہاں موجود تھے۔اس رپورٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کرن جوہر جلد ہی دپیکا پڈوکون اور فواد خان کے ساتھ کوئی فلم بنانے جا رہے ہیں تاہم اب تک اس بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ کرن جوہر بالی ووڈ میں فواد خان کے بہت اچھے دوست بن چکے ہیں اور اگر دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو آئیفا ایوارڈز کے دوران ان دونوں کو کافی بار ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں فنکاروں کے مداحوں کے ذہنوں میں نئے سوالات نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپر اسٹار ماہرہ خان کی ’’سپر اسٹار‘‘ کامیاب

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے