کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں،48ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے رات گئےگلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئےدو درجن کے لگ بھگ مشتبہ افراد کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ کےلیے تھانے منتقل کردیا.

دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسوگوٹھ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےسولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

ادھرمبینہ ٹاؤن پولیس نے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی،جبکہ سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا

یاد رہے گزشتہ روز شہر قائد میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان سمیت اکیس افراد کو گرفتار کیا تھا..

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے