آزاد کشمیر کا تشخص بگاڑنے والوں کا یوم حساب قریب ہے، سردار عتیق

مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی رائے اور سوچ کا احترام کر کے حق خودارادیت نہیں دے گا تو جنوبی ایشیاء کے عوام امن اور ترقی کو ترستے رہیں گے، وہ غازی آباد مجاہد اول ہاؤس میں آزادکشمیر بھر سے آئے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ عید کے دن بھی مقبوضہ کشمیر ایک قیدخانہ بنا رہا ہے، قائدین کی نقل و حرکت پر پابندی، چھاپے اور گرفتاریاں جاری رہیں مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا تشخص بگاڑنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے