کومبنگ آپریشن کے تحت 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد گرفتار، آئی ایس پی آر

گوجر خان: ترجمان پاک فوج کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے کلرسیداں اور گوجر خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کومبنگ آپریشن کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران پوٹھوہار کے علاقے گوجر خان اور کلر سیداں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم اور دیگر اسلحے سمیت تیار آئی ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد  تخریب کاری کی  کسی بھی واردات کے لئے تیار تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کے لئے مشترکہ آپریشنز پورے ملک میں جاری ہیں اور اب خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہر دہشت گرد کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے رانا مشہود کو رواں ماہ 22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے