پنجاب میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن،56افراد گرفتار

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،مختلف شہروں سے 56افراد کو گرفتار کرلیا گیا، سیکڑوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں،

کارروائیوں کے دوران 56افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ سیکڑوں افراد زیر حراست ہیں۔ لاہور اور منڈی بہاو¿الدین سے ستر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔صوبے کے 19شہروں کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، شہریوں کی بائیو میٹرک شناخت بھی کی گئی۔گوجرانوالہ کے علاقوں لنڈا بازار، ریلوے لائنزاور شیر انوا لہ باغ میں کی گئی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 24افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے