ایشوریا کے ساتھ مزاق اتنا مہنگا پڑے گا کپل نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا

بھارت کی سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ ایشوریا رائے  بچن  گزشتہ ہفتے اپنی فلم’ سربجیت’ کی تشہیر کے سلسلے میں کپل کے شو پر آئی تھیں۔

شو کے فورمیٹ کے مطابق کپل آنے والے تمام مہمانوں کے ساتھ دلچسپ سوال جواب کے علاوہ شو کو مزیدار بنانے کیلئے اداکاراؤں کے ساتھ  فلرٹ بھی کرتے ہیں ۔

ایشوریا کے ساتھ بھی انہوں نے یہ ہی کیا ،تاہم یہ سب دیکھ کر ابھیشیک زیادہ خوش نظر نہیں آئے ۔

ابھیشیک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کپل کو میری بیوی کے ساتھ کیا جانے والا مزاق مہنگا پڑے گا میں ان سے بدلہ لوں گا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک نے یہ بات مزاق میں کہی تھی ،وہ آنے والے ہفتے اپنی فلم ہاؤس فل 3 کی پروموشن کیلئے کپل کے مہمان بنیں گے ان کے ساتھ رتیش دیش مکھ اور اکشے کمار بھی ہوں گے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا

براڈ پٹ سے ہوئے بریک اپ نے ان کی شخصیت کو بالکل تبدیل کردیا

ہولی وڈ: اینجلینا جولی پر اس سال یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے