ن لیگ کےسینئر رہنما نےتھانےپردھاوابول دیا

راولپنڈی:  راولپنڈی میں پولیس نےمسلم لیگ(ن)یوتھ کنونشن کےشرکاپرون ویلنگ کاالزام لگاکرموٹر سائیکلیں بندکر دی گئیں۔ ان نوجوانوںکو چھڑانے کیلئے ن لیگ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کارکنوں کے ہمراہ تھانے پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی کارکن موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کر رہے تھے۔ جس کو پولیس نے روک اور ان کی موٹرسائیکلیں بند کرکے ان کیخلاف مقدمے درج کرنا کا عمل شروع کیا ہی تھا کہ اطلاع ملنے پر حنیف عباسی تھانے میں پہنچ گئے۔ اور پولیس پر دباو ڈال کر ان کارکنوں کو لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانانیوٹاؤن کومعطل کردیاگیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے کئی کارکنوں کیخلاف مقدماتدرج کر لئے تھے لیکن ان کو پولیس نے چھوڑ دیا

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے