عزیر بلوچ سے بینظیربھٹو یا میں نے کبھی ملاقات نہیں کی،زرداری کی وجہ سے پارٹی زوال کا شکار ہے:ناہید خان

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی پالیسیوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہے۔ عزیر بلوچ سے میں نے اور نہ ہی کبھی بینظیربھٹو نے ملاقات کی۔

مہران آرٹس کونسل میں منعقدہ ورکرز کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہاکہ عزیر بلوچ کو میں پیپلزپارٹی کے ورکرکے طورپر نہیں جانتی اور نہ ہی میری اُن سے کبھی ملاقات ہوئی ، بلکہ خود محترمہ بینظیربھٹو کی بھی ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ عزیر بلوچ کے معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتی کیونکہ ان کا معاملہ عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی پالیسیوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی زوال کا شکار ہوگئی ہے۔ نظرانداز کئے جانے والے مخلص کارکنوں کو پی پی ورکرز کے فورم پر جمع کررہے ہیں اور پیپلزپارٹی کو بچانے کےلئے اسی فورم سے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پیپلزپارٹی میں جس طرح نئے آنے والوں نے لوٹ مار کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لٹیروں کا احتساب ہونا چاہئے،ہمیشہ جئے بھٹو کا نعرہ لگایا اور یہی نعرہ لگاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی, کے چیئرمین, خورشید جمالی, گرفتار

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی گرفتار

کراچی: نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تینوں افراد پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے