حکومت مرنے مارنے پر اتر آئی،حکمرانوں کونج کاری کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا:سینیٹر سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پی آئی اے ہڑتالی ملازمین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مرنے مارنے پر اتر آئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اپنا حق مانگنے والوں پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ کی گئی،حکمرانوں کو پی آئی اے کی نج کاری کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا۔ انہوں نے شہید کارکنوں انجینئر سلیم اکبر اور عنایت رضا کے لیے دعائے مغفرت ،پی آئی اے ملازمین اور سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سوگوار خاندانوں اور پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسیحی قبرستان, میں قبروں, پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

مسیحی قبرستان میں قبروں پر نصب صلیب توڑے گئےہیں

اوکاڑہ: سینٹ اینتھونی چرچ کے پادری فادر جیمز نے بتایا کہ ’اس قبرستان میں 20 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے