بھارت میں ریپ تو چلتے رہتے ہیں،جنسی زیادتی ایک عام سی بات بن گئی ہے

نئی دہلی: ریپ تو چلتے ہی رہتے ہیں،بھارتی کانگریس کی سینئرخاتون رہنما ءرینوکا چوہدری نے بیان داغ دیا۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ ڈی این اے کیمطابق بھار تی کانگریس لیڈر رینوکا چودھری نے ایسا بیان داغا ہے کہ پورے بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے،بھارتی خاتون کانگریس رہنماء رینوکا چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت میں ریپ تو چلتے رہتے ہیں،جنسی زیادتی ایک عام سی بات بن گئی ہے،ان مقدمات پر پولیس ایکشن میں تاخیر صاحب اقتدار افراد کی وجہ سے نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کے پندرہ یا بیس دن بعد عصمت دری کے ملزموں کی گرفتاری کے بعد یہ کہنا کہ ایسے واقعات نہیں ہوگی تو یہ سب کی بھول ہے۔کانگریس رہنما ءرینوکا چوہدری نے یہ بیان بلند شیر گینگ ریپ کیس میں گرفتار ہونے والے ملزموں بارے ایک سوال کے جواب میں دیا۔گینگ ریپ کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیے

امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیے

واشنگٹن: امریکی محکمہ قانون نے پکڑے گئے ایرانی آئل سپر ٹینکر کو قبضے میں لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے