پاکستان کپ میں دو میچز کا فیصلہ، پی آئی اے اور پی ڈی ایس کلر کامیاب

قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کے تحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستارایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس اورسوئی گیس کےدرمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملے کیے۔ پی آئی اے نے پاکستان ائیرفورس کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سوئی گیس اورپی ڈی ایس کلرکی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ پی ڈی ایس کلرنے ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئی گیس کو دو ایک گول سے ہرادیا۔

یہ بھی پڑھیں

فخرزمان نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد کر دیا

فخرزمان نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد کر دیا

لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان  نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے