حملہ کرنیوالے انسانیت کے دشمن ،انکو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا : عمران خان

کوئٹہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوئٹہ سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے پہنچ گئے ،کہتے ہیں حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا ۔ وزیراعظم تو خودکو قانون کے اوپر سمجھتے ہیں  ان کو جواب دہ ہونا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ملک متحد ہےاس دہشت گردی کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں  ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے انسانیت کےدشمن ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پورا ملک بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے  وہ بھی یہاں اس لئے آئے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے سیاسی باؤنسر بھی مار دیئے وزیراعظم کو مخاطب کر کے بولے کہ وہ دراصل خود کو قانون کے اوپر سمجھتےہیں وزیراعظم آئین کی رو سے پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں اگر جمہوریت ہے تو انہیں ہر حال میں جواب دینا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے غیر سیاسی پولیس کے لئے کام کرنا ہوگا جیسا خیبر پختونخواہ میں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے