کوئٹہ دھماکے پر بھارتی میڈیا کی شرمناک حرکت

 کوئٹہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد جہاں عالمی برادری اس بزدلانہ حملے کی مذمت کر رہی ہے وہی انڈیا کے نام نہاد صحافی کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں جس سے ملک دشمن عناصر کا واضح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی صحافی نیتن جوشی نے ایک دوسرے صحافی رام گوہا کو ٹویٹ کیا ۔ اس نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ وانی کو سپورٹ کررہے تھے انہیں مبارک ہو کہ ایسی ہی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیاہے۔اس کے جواب میں رام گوہا نے لکھا کہ کوئٹہ دھماکے کی مبارکباد ہو۔ حامد میر نے اس موقع پر بھارتی صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو کئے گئے ٹویٹ بھی دکھائے جو ان کو بھارت سے ان کے کسی جاننے والے نے بھیجے تھے۔واضح رہے کہ بھارتی صحافی ماضی میں بھی ایسے ہی مکروہ خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ایک طرف بھارت خطے میں امن و امان قائم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہا ہت اور دوسری طرف مظلوموں کی آواز بننے والے شعبہ صحافت میں چھپے بھارتی صحافی کالی بھیڑوں کی طرح کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، جبکہ نہ بھارتی سرکار اور نہ ہی بھارتی کالی بھیروں کی جانب سے ابھی تک کوئٹہ دھماکوں کی مذمت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے