اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا، مسافر محفوظ

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گئی تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

 پی آئی اے کی پرواز پی کے 450 اسلام آباد سے اسکردو جارہی تھی کہ طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ پرواز کو اپنی منزل پر لے جانے کے بجائے دوبارہ اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لے آیا جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کچی زمین میں چلا گیا۔

واقعے کے بعد رن وے کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند کرکے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جب کہ طیارے میں سوار مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں طیارے کے عملے سمیت کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے