وقاص شاہ قتل کیس؛ ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج کو سزائے موت

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ہے۔

 کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنادی ، اس کے علاوہ اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی کے نتیجے میں وہاں موجود ایم کیو ایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ رینجرز نے ملزم آصٖف شاہ کو اندرون سندھ سے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قائم مقام وی سی کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری میں مبینہ لاپرواہی کا مظاہرہ

قائم مقام وی سی کی جانب سے نئے وائس چانسلر کی تقرری میں مبینہ لاپرواہی کا مظاہرہ

کراچی: قائم جامعہ اردو میں ڈاکٹرعارف زبیر تاحال قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے