کوئٹہ دھماکا : آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہزاد خان شہید‘ دیگر صحافی شدید زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ بم دھماکے میں اپنی پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافی بھی نشانہ بن گئے۔ آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان شہید ہو گئے جبکہ نائٹی ٹو نیوز اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین اور دنیا نیوز کے رپورٹر بھی شدید زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کوریج کے لیے گھر سے نکلنے والے شہراد خان نے یہ سوچا بھی نہ ہوگا کہ اسے زندہ گھر پلٹنا نصیب نہیں ہوگا۔ کوئٹہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہزاد خان کا تعلق آج نیوز سے تھا اور وہ بلوچستان بار کے صدر بلال کاسی پر فائرنگ سے متعلق کوریج کے لیے سول ہسپتال میں موجود تھے۔

اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے سول ہسپتال میں موجود اور بھی کئی صحافی دہشت گردی کی اس کارروائی میں زخمی ہوئے جن میں نائٹی ٹو نیوز کے کیمرہ مین فتح محمدبھی شامل ہیں۔

فتح محمد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین اور دنیا نیوز کے رپورٹر فریداللہ بھی دہشت گردی کی اس کارروائی میں زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے