کوک اسٹوڈیو کا نواں سیزن ”اے راہ حق کے شہیدو!“

لاہور: کوک اسٹوڈیو کا نواں سیزن 13 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سیزن کے تمام شرکا نے اپنے وطن پر مر مٹنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ”اے راہ حق کے شہیدو!“ پڑھا۔ خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کےا س سیزن میں شہید امجد صابری بھی شریک تھے لیکن اس کوک اسٹوڈیو کے نشر ہونے سے قبل ہی وہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو کر انتقال کر گئے۔

کوک اسٹوڈیو کے مداحوں کا کہنا ہے کہ امجد صابری خود اس ویڈیو میں یہ نظم گا کر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ اس سیزن کے نشر ہونے سے قبل وہ خود بھی شہیدوں کا حصہ بن جائیں گے۔ یاد رہے کہ امجد صابری کو کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں امجد صابری کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے