فٹ بال میچ کے دوران فرانسیسی کھلاڑی اپنے کان سے محروم ہوگیا

کھیل جہاں تفریح طبع کا باعث بنتے ہیں وہاں کئی بار کھیل کے دوران ایسے حادثات بھی پیش آجاتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو شدید تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ایسا ہی ایک تکلیف دہ واقعہ فرانس میں پیش آیا ہے جہاں فٹ بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی گرا تو دوسرے کا پاﺅں اس شدت سے اس کے کان پر لگا کے اس کا کان کٹ کر دورجا گرا،اس اہم عضو کی علیحدگی پر کھلاڑی تکلیف کی شدت سے چیختا رہا۔

آئرش ایگزامینر نیوز نے فرانسیسی شہر بروڈیکس میں واقع فٹ بال کلب کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ مقامی کلبز کے درمیان ہونے والے ایک میچ میں فرانسیسی فٹ بالر جیریمی مینیز اس وقت شدید انجری کا شکار ہو گئے جب وہ گیم کے دوران گرے اور مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کاسٹڈ اس قوت سے ان کے کان سے ٹکرایا کہ جیریمی کے کان کا ایک حصہ اکھڑ کر دور جا گرا ۔اس قدر شدید چوٹ اور زخم کے باعث جیریمی تکلیف کی شدت سے کراہ ٹھے۔

کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیریمی کو سیکنڈ ہالف کے دوران اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس میں ان کے کان کا نصف حصہ کٹ گیا۔
حادثہ پیش آتے ہی جیریمی کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جب کہ میڈیکل ٹیم ان کی سرجری کے حوالے سے مشاورت کررہی ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجری کے ذریعے ان کے کان کو دوبارہ جوڑا جائے گا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جیریمی کے فینز نے جہاں دکھ اور افسوس کے ساتھ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے وہاں کئی افراد نے صورتحال پر مزاحیہ تبصرے بھی کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے