کرس گیل نے شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے پاکستانی جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سینٹ کٹس میں بنگلا دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کرس گیل نے 66 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور 6 مرتبہ گیند کو باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکا، ان کی دھواں دھار اننگز کے باوجود ویسٹ انڈیز کو بنگلا دیش کے ہاتھوں سیریز میں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کرس گیل اور شاہد آفریدی اب مشترکہ طور پر 476 چھکوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں سرفہرست ہیں، کرس گیل نے یہ سنگ میل 443 میچز میں عبور کیا جب کہ شاہد آفریدی نے 524 میچز کے دوران یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ ویسٹ انڈین اوپنر یکم اگست کو بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آفریدی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مس ترکی جرمن فٹ بالر کی دلہن بن گئی

مس ترکی جرمن فٹ بالر کی دلہن بن گئی

استنبول : جرمن فٹ بالر نے مس ترکی کو اپنی دلہن بنا لیا، ترک صدر اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے