جھنگ سے منتخب امیدوار معاویہ اعظم تحریک انصاف میں شامل

جھنگ : پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی بھاگ دوڑ جاری ہے۔ نمبر گیم پوری کرنے کی کوششں میں مصروف تحریک انصاف کو ایک اور کامیابی مل گئی ہے۔ جھنگ سے کامیاب ہونیوالے مولانا معاویہ اعظم نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا معاویہ اعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں جہانگیر ترین نے مولانا معاویہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ مل کر پنجاب میں حکومت بنانے میں ساتھ دیں۔ مولانا معاویہ اعظم نے تحریک انصاف سے جھنگ میں میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مولانا معاویہ اعظم کی آج عمران خان سے ملاقات بھی کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے