باہمت فجر سپہ سالار کی ہدایت پہ پاک فوج میں شامل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فجر فاروق نامی لڑکی کو پاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں ملازمت فراہم کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پرفجر نامی لڑکی کی ویڈیو کافی مقبول ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لڑکی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیےمشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے دن فجر نامی معذور لڑکی نے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں، بے روزگاری اور تعلیمی اخراجات کے متعلق ویڈیو پیغام میں بات کی تھی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر نہ صرف فجر کو ملازمت فراہم کی گئی ہے بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے