چوہدری نثار کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عیادت کے لیے ہسپتال آمد

وفاقی وزیر داخلہ چودھدری نثار علی خان مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی عیادت کیلے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ 
واضح رھے کہ علامہ راجہ ناصر عباس گذشتہ ۱۳ مئی سے اسلام آباد میں بھوک ھڑتال پہ بیٹھے ھوئے ھیں لیکن ۴ روز طبیعت بگڑ جانے کہ سبب سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ھیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علامہ راجہ ناصر عباس کو مطالبات کی منظوری اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ۔ 
چوہدری نثار علی خان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا آپ صرف شیعیان حیدر کرار کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ملت پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔ 
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی امد پہ انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد بھوک ھڑتال سے متعلق فیصلہ سے آگاہ کروں گا۔ 
اس موقع پہ اس موقع سید ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاست موجود تھے

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے