ملازمائیں ایسے کام بھی کر گزرتی ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے

ریاض: دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ملازمائیں بہت سے ایسے کام بھی کر گزرتی ہیں کہ جن کے بارے میں سن کر انسان دنگ رہ جاتا ہے لیکن سعودی عرب میں مقیم ایک ایشیائی ملازمہ نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ جس کے بارے میں سن کر ہر کسی کا ملازمائوں پر سے اعتبار اٹھ جائے۔ ایمریٹس نیوز نے ایک سعودی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والی ایک ایشیائی ملازمہ اپنے کفیل اور اس کے گھر والوں کے لئے تیار کردہ جوس میں پیشاب ملاتے ہوئے پکڑی گئی جس پر انہوں نے ملازمہ کو فوری ملک بدر کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ملازمہ کے مشکوک روئیے کو دیکھتے ہوئے کفیل نے اس پر نظر رکھنے کیلئے کچن میں کیمرہ نصب کر دیا اور ایک روز کفیل کو زور کا جھٹکا لگا جب اس نے دیکھا کہ ملازمہ نے ان کے لئے جوس تیار کرکے اس میں پیشاب ملا دیا۔ سعودی کفیل کی بیوی کا کہنا ہے کہ ”انہیں ملازمہ کا یہ رویہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اسے اچھے طریقے سے رکھا تھا’ اب ہمارے گھر کے تمام افراد ملازمہ کو فوری طور پر ملک بدر کرنے پر رضا مند ہیں”

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

بھارت کی دھمکی سے ثابت ہوگیا، کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے

اسلام آباد:   بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پہل نہ کرنے کی جوہری پالیسی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے