فلم ’بھارت‘ میں پریانکا کی جگہ کترینہ کو شامل کرنے کا فیصلہ

ممبئی: معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کے اچانک ہی فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے بعد سلمان خان کے مدمقابل باربی ڈول کترینہ کیف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست امریکی گلوکار نک جونز سے منگنی اور اکتوبر میں متوقع شادی کی وجہ سے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم فلم میں سلو میاں کے مدمقابل پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بھارت‘ کے پروڈیوسر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم کو خیرباد کہنے کے بعد فلم میکرز باربی ڈول کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں جوکہ رضا مند ہونے کی صورت میں ستمبر کے بعد تمام تر مصروفیات  سے فارغ ہوکر فلم بھارت کی ٹیم کو جوائن کریں گی جب کہ دوسری جانب فلم کے لیے کرینہ کپور کا نام بھی زیر غور ہے۔

پریانکا چوپڑا کے اچانک اس فیصلے پر سلمان خان کے والد سلیم خان نے کہا کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہیں کہ پریانکا فلم چھوڑ کر چلی گئیں اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا، یہ سب کچھ فلم نگری میں ہوتا رہتا ہے اُن کے جانے سے کسی کو کوئی دکھ یا تکلیف نہیں پہنچی۔

سلیم خان نے مزید کہا کہ اکثر و بیشتر اداکار فلم کی تاریخ ، کردار اور کبھی پیسوں کی وجہ سے فلم چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور کبھی کبھی کچھ ناگزیر وجوہات بھی ایسا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیتی ہیں اور میں اس گہرائی میں نہیں جاؤنگا کہ پریانکا  نے فلم کس وجہ سے چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں بہت سے لوگ ہیں کوئی بھی اُن کی جگہ پر آجائے گا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں یہ فلم 2019ء میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے