افغان صدراشرف غنی کاعمران خان کوٹیلی فون، الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد: افغان صدراشرف غنی نے عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس پر عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعددورہ افغانستان پراتفاق بھی کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان صدراشرف غنی نے عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعددورہ افغانستان پراتفاق کیا ہے ۔ دوسری جانب افغانی سفیرڈاکٹر عمر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہناتھا کہ صدر اشرف غنی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی اورعمران خان کی پرامن افغانستا ن کی خواہش کو بھی سراہا ،اور کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بجٹ, پاکستان, اور اس کے ,عوام کیلئے ہے

بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے ہے

اسلام آبا: دڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ پاکستان اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے