صدر اوباما 55 سال کے ہو گئے

امریکہ کے صدر براک اوباما 55 برس کے ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے ایک تصویر ٹویٹ کی اور صدر اوباما کے لیے لکھا کہ سالگرہ مبارک میرے لیے ایک بھائی، ہمیشہ ایک بہترین دوست۔ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے بھی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ صدر اوباما کے ہمراہ کسی بات پر ہنس رہی ہیں۔ہلری کلنٹن کے شوہر اور امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے صدر اوباما کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا میں حقیقت میں غبارے (صدر اوباما کو)بھیجتا، لیکن ہم نے گزشتہ ہفتے تمام استعمال کر دیئے۔انھوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈیموکریٹک کنونشن کی ایک تصویر بھی جاری جس میں بڑی تعداد میں غبارے دیکھے جا سکتے ہیں۔صدر اوباما نے اپنی سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک مقامی جارج ٹان واٹرفرنٹ ریسٹورنٹ میں منائی۔اس سے قبل صدر اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ 55 سالہ نوجوان سے روزانہ مجھے ایک مسکراہٹ ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

عالمی برادری خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کرے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے