شاہ محمود قریشی کا ڈاکٹرعشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ، ساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اظہار

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،جس میں متحدہ کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور تحریک انصاف کو مبارکبادی۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن کیلئے کردارادا کروں گا،کراچی کی بہتری کے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی،شہر سے ووٹ لینے والوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہو گا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ تمام جماعتیں کرچی کیلئے مل کر کام کریں،کراچی کے امن کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اتحاد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے