پنجاب میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماوں میں ملاقات متوقع

لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ (ن)نے بھی سیاسی رابطے تیز کر دیئے ہیں اسی سلسلہ میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں میں آج ملاقات متوقع ہے ۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کاوفدپیپلزپارٹی کے خورشیدشاہ سے ملاقات کرے گا جس میں پنجاب میں حکومت سازی اورسیاسی لائحہ عمل پربات چیت ہوگی جبکہ ن لیگ کے وفدمیں ایازصادق،شاہدخاقان عباسی،مشاہدحسین اورسعدرفیق شامل ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 129نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ تحریک انصاف 123نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی

شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے برطانوی شاہی جوڑے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے