اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

واقعہ آج صبح اٹلی کے شہر برگمو کے اوریو ال سیریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

یہ غیر ملکی طیارہ پیرس سے آرہا تھا اور اسے صبح 4 بجے برگمو میں لیںڈ کرنا تھا۔ لینڈنگ کے دوران پائلٹ جہاز پر قابو نہیں رکھ سکا جس کے باعث جہاز رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئرپورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا

حکام کے مطابق واقعہ میں جہاز کے عملہ کے اراکین میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام افراد کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹ 2 گھنٹے تک بند رہا جس کے بعد 6 بجے اسے کھول دیا گیا اور تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کی, حکومت ایران کے, ساتھ بحران میں ثالثی, کا کردار, ادا کرنا, چاہتی ہے

جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے

برلن: جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے