فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا باکس آفس پر ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری

کراچی: اداکار و گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے 7 روز میں 17 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرکے ریکارڈ بنالیا۔ فلم ریلیز کے روز سے ہی باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بنارہی ہے اور سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔

’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے 7 روز بعد بھی زبردست کمائی کررہی ہے اور فلم اب تک 17 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

علی ظفر اور مایا علی کی فلم نے 7 روز میں پاکستان سے 11 کروڑ 33 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ 8 روز میں دنیا بھر میں 6 کروڑ ایک لاکھ کی کمائی کی ہے  اور فلم نے اب تک مجموعی طور پر 14 کروڑ 43 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

فلم ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور ہے جو کہ فلم بینوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے، فلم  کے شوز اب بھی کامیابی سے جاری ہیں۔ ’طیفا اِن ٹربل‘ لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی مشترکہ پیشکش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے