اپنی زندگی سے محبت ہے، ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں، کرینہ کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں ایسا نہیں ہے کہ میں نے اچانک ورک آؤٹ شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے