تحریک انصاف کا حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف 6فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے حکومتی اقدامات کے باعث عوام کی بڑھتی ہوئی اقتصادی بد حالی کے خلاف 6فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدرات پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں تحریک انصاف نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 6فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا جس سےعوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اورنج لائن منصوبے سے بھی عام آدمی پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے ۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے لیے بنائی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور مشترکہ مفاد کونسل کی منظوری کے بغیر نجکاری کے عمل پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے