چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور اہلیہ مشکل میں پھنس گئے ،عمران خان کی حکومت بننے کے امکان کیساتھ ہی وہ کام ہوگیا جس کی کسی کو توقع نہ ہوگی

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور اہلیہ مشکل میں پھنس گئے، دونوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، چیئرمین پی سی بی سے ایک کروڑ چھ لاکھ کے گفٹ ظاہر کرنے کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر بڑی مشکل آ گئی، ایف بی آر نے انہیں آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا۔ نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ گزشتہ چھ سال کا حساب دیں گے۔ ایف بی آر نے دونوں کو جلد از جلد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نجم سیٹھی کی جانب سے ظاہر کیے گئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کے گفٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثہ جات کی معلومات ملنے کے بعد ایف بی آر چیئرمین پی سی بی کے خلاف چھان بین کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے