انتخابات کے نتائج آتے ہی زرداری اور فریال تالپور پر ”بم“ گر گیا، ایسی جگہ سے بلاوا آ گیا کہ دونوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

کراچی : منی لانڈرنگ زرداری گروپ میں رقم منتقلی کے ثبوت مل گئے ،جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا ۔دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو زرداری گروپ میں رقم منتقلی کے ثبوت مل گئے ہیں جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ جے آئی ٹی ارکان زرداری گروپ میں رقم منتقلی پر جرح کریںگے ۔جے آئی ٹی 6اگست کو سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت پیش کرے گی ۔جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیشی سے قبل دوسے تین ایف آئی آرز بھی درج کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔اس حوالے سے نجی بینک کے سر براہ اور دیگر تین افسران کوبھی طلب کیا جائے گا اور جے آئی ٹی ارکان منی لانڈرنگ کی جانچ پڑتال کریں گے ، فیصلہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نجف مرزا کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ڈالر کی, قدر میں ,ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ

ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ

کراچی: پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے