جہانگیر ترین کا خالد مقبول کو ٹیلیفون، متحدہ کا حکومت سازی کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنے پر آمادگی کا اظہار

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عام انتخابات کے نتائج کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلفونک رابطہ کیاہے جس دوران ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دے دیاہے اور متحدہ نے حکومت سازی کیلئے مل بیٹھ کر بات کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے فون کر کے ملاقات کی دعوت دی ہے ، تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔خالد مقبول کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جہانگیر نے کہا کہ کراچی میں ہم دونوں کی نمائندگی ہے ،دونوں جماعتوں میں اتفاق ہو اہے کہ مل بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے ۔ خالد مقبول کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین سے کہاہے کہ بات چیت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، آپ کو مینڈیٹ ملا ہے تو کراچی کیلئے کام کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے