ایم کیو ایم نے بھی ‘انگڑائی، لے لی، وہ کام کردیا جس کی توقع ہر پاکستانی کر رہا تھا

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس میں جہاں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے شکوہ جواب شکوہ کا راگ الاپا وہاں تحریک انصاف کے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بنظرغائر ایک اشارہ دیدیا ہے کہ ہم ”تیار ہیں۔“ایم کیوایم کی ماضی کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ایم کیو ایم کی تحریک انصاف کو مبارکباد میں ایک جہان معنی پوشیدہ ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ آئندہ ایک دوروز میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایم کیو ایم کو مرکزمیں حکومت سازی کے لئے باقاعدہ دعوت دیدی جائے ۔ اس حوالے سے کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے برملا اس بات کااظہار کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اس لئے تمام تر گلوں شکوﺅں کے باوجو خالد محمود کی مبارکباد اور فیصل واڈا کی گفتگو سے بہت کچھ اخذ کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے