بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے :سابق بھارتی سفارتکار کا اپنے عوام کو پاکستانی عوام کی تقلید کا مشورہ

نئی دہلی : سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکرائر نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے اور بھارت کے عوام پاکستان کے عوام کی تقلید کریں۔جیو نیوز کے مطابق مانی شنکر ائر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے چاہئے اور پاکستان میں انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہئے ۔عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کشمیر کی بات کررہے ہیں تو کیا حرج ہے ؟بھارت کے عوام بھی پاکستان کے عوام کی تقلید کریں جنہوں نے حافظ سعید کے 200امیدوار مسترد کردیئے ہیں۔مانی شنکرائر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے